لاہور(امت نیوز)سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویزالٰہی نے اپنے سابق پرنسپل سیکریٹری کے بیان پرردعمل میں کہا ہے کہ نامعلوم افراد کے ذریعے کسی کو بھی اٹھاکرمرضی کا بیان لینا وتیرہ بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور شریف خاندان چاہتاہے ججزان کے دباؤ میں رہیں، شریف خاندان سمجھتا ہے کہ جو فیصلے ان کے حق میں صرف وہی ٹھیک ہیں
چوہدری پرویزالہٰی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ بعض اہم عدالتی شخصیات پر پی ٹی آئی کی حمایت کا الزام لگا رہے ہیں۔
ویڈیومیں محمد خان بھٹی کا کہنا ہے کہ ایک عدالتی شخصیت کے دو بیٹے کرپشن کر رہے ہیں، پرویز الٰہی نے کہا یہ حق میں فیصلے کراتے ہیں، اِن کا کام رکنا نہیں چاہیے۔
محمد خان بھٹی سے سوال کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ کیسے مینج ہورہی ہے؟ اس پر انہوں جواب دیا کہ لاہور ہائیکورٹ علی افضل ساہی کے ذمے ہے۔