واشنگٹن(امت نیوز) زمین پر تو رمضان میں سحر و افطار کے مختلف ملکوں میں مختلف اوقات مقرر ہیں مگر خلا میں اگر کوئی ہو تو وہ وہاں سحر و افطار کس وقت کرے گا
متحدہ عرب امارات کے ایک خلاباز سلطان النیادی اس وقت انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر موجود ہیں اور وہ رمضان کا مہینہ وہاں گزاریں گے۔
آئی ایس ایس زمین کے گرد 17 ہزار 500 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چکر لگاتا ہے اور وہاں رہنے والے دن بھر میں 16 بار سورج کو طلوع اور غروب ہوتے دیکھتے ہیں۔
تو وہاں موجود یو اے ای کے خلا باز جی ایم ٹی ٹائم زون یا مکہ مکرمہ کے ٹائم کے مطابق سحر اور افطار کریں گے۔