یوکرین جنگ:روس نے مذاکرات میں امریکا سمیت 4ملکوں کی شمولیت مسترد کردی

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک) روسی وزارت خارجہ نے یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے حتمی امن مذاکرات میں یوکرین کے اہم مغربی شراکت داروں کی شمولیت کو مسترد کردیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ نے بیان میں بتایا کہ امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور فرانس کو کسی بھی امن مذاکرات میں قابل اعتماد ثالث نہیں سمجھا جا سکتا ۔یوکرین تنازعہ میں ان کی شمولیت غیر جانبدارانہ نہیں

روسی وزارت خارجہ کا یہ بیان جرمن سفارت کار وولف گینگ اسکنگر کے بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی پر مبنی مغربی ثالثی گروپ تشکیل دینے کی تجویز دی تھی۔