پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت مل گئی

لاہور(اُمت نیوز)پی ٹی آئی کو 26 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت مل گئی۔
ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے پی ٹی آئی کے جلسے کے اجازت نامے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی سے حلف لینے کے بعد مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دی گئی ہے۔
اجازت نامے میں کہا گیا ہے کہ جلسہ انتظامیہ اسٹیج، خواتین اور تمام انکلوژرز کی سیکیورٹی کی ذمےدار ہوگی۔
اجازت نامے کے مطابق جلسہ انتظامیہ تمام متعلقہ علاقہ میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائے گی، جلسے میں عدلیہ اور اداروں کی خلاف تقاریر کی اجازت نہیں ہوگی۔
پی ٹی آئی سے کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی بہتر بنانے کیلئے فوکل پرسن، پی ٹی آئی ذمہ داران متعلقہ سیکیورٹی اور ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں گے۔
اجازت نامے میں کہا گیا کہ ٹریفک میں خلل نہ ڈالنے اور رواں دواں رکھنے کےلیے پی ٹی آئی ذمے داران ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔
ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ دوران جلسہ پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچنے پر پی ٹی آئی کی متعلقہ انتظامیہ ذمہ دار ہوگی،
ساؤنڈ سسٹم کے استعمال سے متعلق متعلقہ قانون کی پاسداری کی جائے گی۔
حکومت کے کچھ لوگ پی ٹی آئی پر پابندی کے حق میں ہیں،
ملک احمد خان اجازت نامے میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رضاکارانہ طور پر ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی
ریلی کے باعث کاروباری مراکز بند کرنے اور نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں ہوگی۔