مقتول اہل سنت و الجماعت کراچی ڈویژن کے رہنما اور صوبائی قانونی مشیر تھے۔فائل فوٹو
مقتول اہل سنت و الجماعت کراچی ڈویژن کے رہنما اور صوبائی قانونی مشیر تھے۔فائل فوٹو

کراچی، اہلسنت والجماعت کے رہنما مولانا سلیم کھتری قاتلانہ حملے میں جاں بحق

کراچی میں اہلسنت والجماعت کے رہنما مولانا سلیم کھتری میں جاں بحق ہو گئے ۔

نجی ٹی وی  کے مطابق نیو کراچی میں اہلسنت والجماعت کے رہنما مولانا سلیم کھتری گھر سے باہر نکلے تو 2 موٹر سائیکل سواروں نے 6 گولیاں مار دیں.

فائرنگ کے نتیجے میں سلیم کھتری شدید زخمی ہو گئے جنہیں عباسی شہید ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹرز کی ان کی موت کی تصدیق کردی، ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے.

ترجمان اہلسنت والجماعت کے مطابق مقتول اہل سنت و الجماعت کراچی ڈویژن کے رہنما اور صوبائی قانونی مشیر تھے۔

ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان کے مطابق مقتول بلال کالونی تھانے کی حدود نیو کراچی سیکٹر فائیو جی میں پان کی دکان پر کھڑے تھے کہ کے موٹر سائیکل پر آنے والے چار ملزمان نے انہیں نشانہ بنایا۔

واضع رہے گزشتہ روز پاکستان علما ایسوسی ایشن کے رکن مولانا عبدالقیوم صوفی کوفارنگ کا نشانہ بنایا گیاتھا۔مقتول جامع مسجد محمدیہ نورانی اسلامک سینٹرگلستان جوہرکے مہتمم تھے۔