فائل فوٹو
فائل فوٹو

عمران خان کے بھانجے کی جسمانی ریمانڈ کیخلاف اپیل مسترد

اسلام آباد : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نےعمران خان کے بھانجے حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست مستردکردی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کیخلاف دائر اپیل پر سماعت ہوئی۔

پراسیکیوٹر نے کہاکہ حسان نیازی نے جس چوک پر مزاحمت کی وہاں کوئی سی سی ٹی وی فوٹیج نہیں دستیاب، فوٹیج دستیاب ہوتی تو حسان نیازی کا فوٹوگرامیٹرک ٹیسٹ کرانے کی استدعا کرتے، عدالت نے حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ پر دائر اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یاد رہے کہ حسان خان نیازی 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ہیں ،حسان خان نیازی کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر کل عدالت پیش کیا جائے گا۔