یکم اپریل کو تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے، فائل فوٹو
یکم اپریل کو تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے، فائل فوٹو

سندھ و پنجاب میں ماہ رمضان میں اسکولوں کے اوقات تبدیل

کراچی: ماہ رمضان میں کراچی سمیت سندھ و پنجاب کے اسکولوں کے اوقات تبدیل کر دیے گئے۔

رمضان میں سندھ کے طلبا کو 4 گھنٹے کے لئے اسکول جانا ہوگا۔ رمضان میں اسکولز ٹائمنگ صبح ساڑھے 7  سے ساڑھے 11 بجے تک ہوگی جبکہ جمعہ کے روز صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 10بجے تک  تدریسی عمل ہوگا۔

محکمہ تعلیم سندھ نے رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے نئے اوقات کار  کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ڈبل شفٹ میں چلنے والے اسکولز کے اوقات کار پونے 11 سے پونے 3 تک ہوگی۔

صوبہ پنجاب کے محکمہ تعلیم نے بھی  رمضان المبارک میں سکولوں کے اوقات کار جاری کر دیے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ پیر سے جمعرات تک اسکول ساڑھے 7 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک کھلیں گے ،جمعہ کو ساڑھے 11 بجے تک اسکولز میں پڑھایا جائے گا ،ڈبل شفٹ والے اسکولز 7:15 سے 12:15 اور 12:30 سے 4:30 بجے تک ہوں گے ۔