مریم نوازاورراناثنااللہ پی ٹی کیلئے تحفہ ہیں، اعتزاز احسن

عمران خان کے گھر کارروائی کیلئے2 ایس ایس پی، 4 ایس پی،ہزاروں اہلکاروں کی کیا ضرورت تھی؟ یہی کراؤڈ جاتی امرا پہنچ جائے تو کیسا لگے گا؟پی پی رہنما

               
  March 22, 2023 · قومی
سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدآمد کرنا پڑے گا۔فائل فوٹو

سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدآمد کرنا پڑے گا۔فائل فوٹو

لاہور(امت نیوز)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے مریم نواز اور رانا ثنااللّٰہ کو تحریک انصاف کےلیے تحفہ قرار دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ عمران خان گھر پر نہیں تھے ،تب حملہ کیا گیا، نگراں حکومت کو اس قسم کا ایکشن کرنے کا کوئی اختیار ہی نہیں۔پولیس زمان پارک میں میرے گھر میں بھی گھسی۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان کے گھر پر کارروائی کے لیے 2 ایس ایس پی، 4 ایس پی اور ہزاروں اہلکاروں کی نفری کی کیا ضرورت تھی؟

ان کا کہنا تھا کہ پوچھتا ہوں اگر یہی کراؤڈ جاتی امرا پہنچ جائے تو کیسا لگے گا؟ مریم نواز اور رانا ثناء اللّٰہ تحریک انصاف کے لیے تحفہ ہیں۔ مریم کہتی ہے عمران خان کی پارٹی کو ختم کرو اسے دہشت گرد قرار دو۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو کچھ خلاف قانون کیا ہے، اس کی اُسے سزا ملنی چاہیے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ الیکشن ہوں گے اور اُس ہی تاریخ پر ہوں گے جو سپریم کورٹ نے دی ہے، گورنر کے پاس اس حوالے سے نظر ثانی کا اختیار بھی نہیں