الیکشن کمیشن انتخابات کروانے میں 3 ماہ سے زائد تاخیر نہیں کر سکتا۔فائل فوٹو
الیکشن کمیشن انتخابات کروانے میں 3 ماہ سے زائد تاخیر نہیں کر سکتا۔فائل فوٹو

آرٹیکل 5 پرعمل نہ کیا تو آرٹیکل 6 سے تواضع کی جائے گی ،شاہ فرمان

پشاور: سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے حکمرانوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ آرٹیکل 5 پر عمل نہیں کرتے تو ان کی خاطر مدارت آرٹیکل 6 سے کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے رہنما شاہ فرمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کروانے میں 3 ماہ سے زائد تاخیر نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کا حکم تھا کہ الیکشن شفاف انداز میں کرانے میں بدنیتی نظر آئی تو مداخلت کریں گے۔ آئین کے آرٹیکل 5 کے مطابق تمام آرٹیکلز پر عمل کروانا لازم ہے۔