کراچی(امت نیوز)حکومت پاکستان کی جانب سے ملک کی معروف سماجی اورفلاحی شخصیت محمد رمضان چھیپا کو پاکستان کا اعلی سول اعزاز ہلال امتیاز سے نوازا گیا ہے
93 ویں یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر اسلام آباد میں خصوصی تقریب ہوئی جس میں صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے ملک و قوم کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم کئے گئے
فلاحی تنظیم چھیپا فاؤنڈیشن کے بانی اور سربراہ محمد رمضان چھیپا کو ملک و قوم اور انسانیت کے لیے ان کی 36 برسوں پر پھیلی سماجی و فلاحی خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز عطا کیا گیا
رمضان چھیپا نےیہ اعزاز صدر عارف علوی کے ہاتھوں سے تالیوں کی گونج میں وصول کیا
رمضان چھیپا کو اس سے قبل 2013 میں ان کی نمایاں خدمات پر ستارہ امتیاز سے بھی نوازا جاچکا ہے