کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایئرپورٹ سیکورٹی فورس نے کی ملتان ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے سامان سے دو کلو ہیروئن برآمد کرلی
ترجمان کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے دبئی جانے والے مسافر سے 2 کلو گرام ہیروئن برآمد کی ۔مسافر عبدالغفور کا سامان سرچنگ کے دوران مشکوک قرار دیا گیا اور تلاشی لینے پر انکشاف ہوا کہ ہیروئن نہایت مہارت سے بیگ کے اندر موجود ھاٹ پاٹ میں چھپائی گئی تھی
اے ایس ایف کے عملے نے تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی-ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا