عمران خان کےالزامات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل

عمران خان نے جوالزام لگایا ہے اس کی تحقیقات ہو رہی ہیں،الزام صحیح ہے تو اس پر ایکشن ہونا چاہئے،غلط ہے تب بھی ایکشن ہونا چاہئے،نگراں وزیراعلیٰ پنجاب

               
  March 23, 2023 · قومی

لاہور(امت نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے الزامات کی تحقیقات کیلئے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جوڈیشل کمیشن قائم کر دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ عمران خان نے جوالزام لگایا ہے اس کی تحقیقات ہو رہی ہیں، اگر الزام صحیح ہے تو اس پر ایکشن ہونا چاہیے اگر غلط ہے تب بھی ایکشن ہونا چاہیے، عمران خان ایک طرف پولیس والوں کو برا بھلا کہہ رہے ہیں دوسری طرف الزام لگا رہے ہیں ۔ اگر عمران خان کی جان کو خطرہ والی بات ایک فیصد بھی درست ہوئی ملوث لوگوں کو سزا ملے گی۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے انتخابات کی تاریخ میں تبدیلی پر کہا کہ الیکشن کمیشن نے مشاورت کے بعد سوچ سمجھ کر ہی فیصلہ کیا ہو گا۔