سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم روکنےکیلئے ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ
وزارت داخلہ کی خصوصی ٹاسک فورس پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت کرے گی
March 23, 2023 · قومی
فائل فوٹو
اسلام آباد(امت نیوز)وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مہم روکنے کے لیے خصوصی ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
ٹاسک فورس میں فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے)، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے افسران شامل ہوں گے۔
سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مہم روکنے کے لئے ٹاسک فورس پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت کرے گی