Prime Minister of Pakistan Muhammad Nawaz Sharif talking to the media representative after his arrival in London on April 29, 2014

معلوم نہیں تھا عمران خان دہشت گرد بھی ہے،نوازشریف

لندن(امت نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہاہے کہ عمران خان دہشت گرد بھی تا اس کا کسی کو علم نہیں تھا

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ یہ کس نے سکھایا کہ آپ پیٹرول بم پھینکیں ، اگر پولیس والے وہاں سے نہ بھاگتے تو کیا ہوتا، پیٹرول بم کس لیے پھینکے تاکہ پولیس والے جل کر مرجائیں ؟

انہوں نے کہا کہ پہلی بار کسی سیاسی جماعت کی طرف سے اس طرح کی حرکت ہوئی ہے ،یہ ناقابل برداشت ہے ایسے لوگوں کے خلاف بھرپور ایکشن ہونا چاہے،یہ تو ہر معاملے میں دوسروں سے نمبر لے کر آگے جارہا ہے

نوازشریف نے کہا کہ اس سے بڑا فراڈیا اور اس سے بڑا دہشت گرد پاکستان کی سیاست میں نہیں دیکھا،یہ دہشت گرد بھی تھا اس کا کسی کو علم نہیں تھا

انہوں نے کہا کہ حکومت نے جے آئی ٹی بنائی تو تمام معاملات کی چھان بین کرے گی۔