ملک میں الیکشن اکٹھے ہونے چاہئیں، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد(اُمت نیوز)سابق وزیراعظم اور سینیٹر یوسف رضا گیلانی کاکہناہے کہ پیپلزپارٹی انتخابات کیلئے تیار ہے، ملک میںالیکشن اکٹھے ہونے چاہئیں۔
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ ہمیشہ عدالتوں کااحترام پیپلزپارٹی نے کیا، انتخابات کیلئےپاکستان پیپلز پارٹی تیار ہے۔
الیکشن ملک میں اکٹھے ہونے چاہئیں،اگر اکٹھے الیکشن نہ ہوئے تو وفاق کمزور ہو گا، جب بھی الیکشن ہو گا الیکشن لڑیں گے
انہوں نے کہاکہ آٹے کی تقسیم کے حوالے سے بہتر حکمت عملی بنائیں گے، بے نظر بھٹو کی شہادت کے بعد الیکشن کو آگے کیا گیا تھا، دیکھتے ہیں عدالت کیا فیصلہ کرتی ہے