لاہور(اُمت نیوز)پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی خودعمران خان کی حفاظت کر رہی ہے۔
اپنے بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ اس وقت تک چیئرمین عمران خان کی حفاظت کیلئے پی ٹی آئی کی اپنی سیکیورٹی ہی مامور ہے۔
عمر ایوب نے مزید کہا کہ وہ پولیس جو پی ٹی آئی کے خلاف آپریشن کررہی ہے، جس نے عمران خان کی غیر موجودگی میں زمان پارک پر حملہ کیا ہو، ایسی پولیس پر کیسے اعتبار کیا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لاہور میں سیاسی پاور شو کر رہی ہے۔
مینار پاکستان پر جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ پی ٹی آئی کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ عمران خان کے خطاب کیلئے جلسہ گاہ میں بلٹ پروف کیبن لگادی گئی ہے جہاں سے چیئرمین تحریک انصاف جلسے کے شرکا سے خطاب کریں گے۔