کراچی : اماراتی ہلال احمر کی جانب سے رمضان کریم کے بابرکت مہینے میں یکم رمضان سے شروع ہونے والا راشن اور افطار کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔
یواےای ہلال احمر ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ماہ مبارک میں پاکستانی عوام کے ساتھ افطار میں شامل ہے۔ اس ضمن میں اماراتی ہلال احمر کے ڈائریکٹر حمد بخیت عتیق الرومیتی نے افطار اور راشن تقسیم کے سلسلہ کا آغاز سندھ کے علاقے خیرپور سے کیا۔
اس حوالے سے مختلف مقامات پر افطاری دسترخوان روزانہ کی بنیادوں پر لگائے جا رہے ہیں، جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگ عزت و احترام کےساتھ پرتکلف افطار سے مستفید ہورہے ہیں۔
رمضان مہم کے حوالےسے ہلال احمر کے ڈائریکٹر حمد بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا تھا کہ”متحدہ عرب امارات کے عزت مآب بانی کی محبت سے شروع ہونےوالا یہ دوستی اور برادرانہ تعلق کا سلسلہ ہرگزرتے دن کےساتھ مضبوط اور دراز ہورہا ہے۔
حمد بخیت عتیق الرومیتی نے کہاکہ یواےای حکومت اور اماراتی بھاٸی اپنے پاکستانی بھاٸیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا جوڑ کر کھڑے ہیں۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے رمضان المبارک میں افطار اور راشن تقسیم کا یہ سلسلہ سندھ اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پورے رمضان کے مہینہ جاری رہے گا۔