فائل فوٹو
فائل فوٹو

تحریک انصاف کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

اسلام آباد: تحریک انصاف کے سینیٹرز نے پارلیمنٹ کے کل طلب کیے گئے مشترکہ اجلاس میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کر لیا۔

سینیٹ میں تحریک انصاف کے سینیٹرز نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل دن 2 بجے طلب کر لیا ہے جس کی صدارت اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر شہزاد وسیم کریں گے۔

حریک انصاف کے پارلیمانی اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔ اس سے قبل تحریک انصاف نے موجودہ حکومت کے آنے سے تاحال مشترکہ اجلاس میں شرکت کا بائیکاٹ کر رکھا تھا۔