’سحری میں ڈھول والا شادی کے جذبات جگا کرچلاجاتا ہے‘
’آپ سحری سمجھ کر جاگ جایا کریں۔ ڈھول کا کیا ہے، وہ تو ایک نہ ایک دن سب کا بجنا ہی ہے۔‘ مداح
March 26, 2023 · قومی
اداکارہ علیزے شاہ نے نئی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں ،فائل فوٹو
کراچی: ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ علیزے شاہ نے سحری میں ڈھول بجا کر لوگوں کو جگانے والے سے شکوہ کر ڈالا اور لکھا کہ ’جاگنا سحری کے لیے ہوتا ہے لیکن یہ ڈھول والا شادی کے جذبات جگا کر چلا جاتا ہے۔‘
علیزے شاہ نے انسٹاگرام ہینڈل پر نئی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جس انہوں نے خوبصورت لباس پہن رکھا ہے اور ساتھ میں بھالو بھی ہے۔
ایک نے لکھا ’آپ سحری سمجھ کر جاگ جایا کریں۔ ڈھول کا کیا ہے، وہ تو ایک نہ ایک دن سب کا بجنا ہی ہے۔‘