سوات میں 7سالہ بھائی سے گولی چل گئی،5سالہ بہن جاں بحق

سات سالہ رحیم پستول سے کھیل رہا تھا کہ اچانک گولی گئی جو سامنے موجود پانچ سالہ ہزارہ بی بی کو لگی

               
  March 26, 2023 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

سوات(بیورورپورٹ)سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے بہادربانڈہ میں سات سالہ بھائی سے پستول چلنےسے 5سالہ بہن جاں بحق ہوگئی

ایس ایچ او تھانہ چپریال محمد زیب خان کے مطابق بخت شیروان کا سات سالہ بیٹارحیم پستول سے کھیل رہا تھا کہ  اچانک گولی گئی جو سامنے موجود پانچ سالہ ہزارہ بی بی کو لگی،اور وہ زخمی ہوگئی

بچی کو فوری طبی امداد کے لئے مٹہ اسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہوسکی۔پولیس نے انکوائری شروع کردی ہے۔