منصورعثمان اعوان اٹارنی جنرل پاکستان تعینات

شہزادعطا الہیٰ کا استعفیٰ منظور کرلیا، صدر مملکت نے نئے اٹارنی جنرل کی تعیناتی کی منظوری آئین کےآرٹیکل 100 کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پردی

               
  March 27, 2023 · قومی

اسلام (امت نیوز)ایڈووکیٹ سپریم کورٹ منصورعثمان اعوان کو اٹارنی جنرل پاکستان تعینات کردیا گیا ہے۔

صدرمملکت عارف علوی نےشہزادعطا الہیٰ کا اٹارنی جنرل کےعہدے سےاستعفیٰ منظورکرنےکے بعد منصورعثمان اعوان کی بطوراٹارنی جنرل آف پاکستان تعیناتی کی منظور دی دے دی۔

صدر مملکت نے نئے اٹارنی جنرل کی تعیناتی کی منظوری آئین کےآرٹیکل 100 کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پردی

24 مارچ کوشہزاد عطا لٰہی نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پراٹارنی جنرل کےعہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

وفاقی حکومت نے بیرسٹرشہزاد الہٰی کوگزشتہ ماہ 2فروری کواٹارنی جنرل پاکستان مقررکیا تھا