پشاور میں مفت آٹے کے ٹرک پرشہریوں نے دھاوا بول دیا

پشاور(امت نیوز)پشاور میں مفت آٹے کے ٹرک پر عوام نے دھاوا بول دیا، بد انتظامی کے باعث ٹرک ڈرائیور نے ٹرک بھگا دیا، گھنٹوں سے کھڑی خواتین تکتی رہ گئیں۔

پشاور میں ہزار خوانی کے علاقے میں سرکاری آٹے کا ٹرک پہنچا تو شہری اس پر ٹوٹ پڑے ۔ جس پر ڈرائیور نے ٹرک بھگایا تو شہری بھی ٹرک کے ساتھ لٹک گئے۔

سرکاری آٹا لینے والوں نے جان کی بھی پروا نہیں کی، بزرگ اور خواتین کئی گھنٹوں سے مفت آٹے کے حصول کے لئے گھنٹوں کھڑے رہے تاہم بد انتظامی کے باعث خالی ہاتھ گھر لوٹ گئے۔

انتظامیہ اور پولیس مفت آٹے کی تقسیم کے دوران نظم و ضبط برقرار رکھنے میں مکمل ناکام نظر آتی ہے، ملک بھر میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران ابتک 6 افراد اپنی جانون سے ہاتھ دھو چکے ہیں