اسلام آباد:ڈکیتی میں ناکامی پر ڈاکوؤں نے کار پر فائرنگ کردی

اسلام آباد ( اسٹاف رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی کی کوشش میں ناکامی پر ڈاکوؤں نے جماعت اسلامی کے کارکن کی گاڑی پر فائرنگ کردی
تھانہ آئی نائن کے علاقے میں پیر کی رات مسلح ڈکیتی کی کوشش ناکام ہوگئی ۔ مسلح افراد نے آئی ایٹ مرکز میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات کی کوشش کی جس پر جماعت اسلامی کے کارکن سلمان افضل نے گاڑی بھگا دی
مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی، تاہم خوش قسمتی سےجماعت اسلامی کے کارکن سلمان افضل محفوظ رہے
پولیس نے مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست وصول کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے