خیبرپختونخوا میں خسرہ سے 6 بچےکا انتقال

خیبرپختونخوا(اُمت نیوز)خیبرپختونخوا میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران خسرہ سے 6 بچے جاں بحق ہوگئے اور 656 کیسز رپورٹ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق خسرے سے ڈیرہ اسماعیل خان میں 5 اور ٹانک میں ایک بچے کا انتقال ہوا۔
محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطابق
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چارسدہ میں سب سے زیادہ 105 بچوں میں خسرہ وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں خسرہ کے 102 کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پشاور میں 64،کوہاٹ میں 46، شمالی وزیرستان 28 اور باجوڑ میں 37 بچےخسرہ وائرس سےمتاثر ہوئے۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ موسم گرم ہوتے ہی خسرہ کا پھیلاؤ بڑھ جاتا ہے، متاثرہ اضلاع میں خسرے سے بچاؤ کی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔