پی ٹی آئی جلسے نہیں کررہی تشدد کیلئے واقعہ تلاش کررہی ہے،فائل فوٹو
پی ٹی آئی جلسے نہیں کررہی تشدد کیلئے واقعہ تلاش کررہی ہے،فائل فوٹو

رانا ثناءاللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ

گوجرانوالہ: گوجرانوالہ کی عدالت نےوفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔

عدالت نے ن لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کی وارنٹ منسوخی کی درخواست منظورکرلی، انہیں 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما نے کہا کہ 8 اکتوبر کو قومی اور تمام صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن ہوں گے۔ میں نے کسی کو دھمکی نہیں دی، سیاسی وجود کی بات کی۔ میری بات کو غلط سمجھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے خلاف ضمانتوں کا جمعہ بازار لگا ہے،انہوں نے دہشت گردوں کو آنے کی دعوت دی، حالات خراب کیے۔ مریم نواز کبھی جتھہ لے کرعدالت پیش نہیں ہوئیں ۔