ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈگری کالج پروا میں بھی آٹے کی تقسیم کے دوران بدنظمی ہوئی،فائل فوٹو
ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈگری کالج پروا میں بھی آٹے کی تقسیم کے دوران بدنظمی ہوئی،فائل فوٹو

ساہیوال ،مفت آٹا مزید 2 خواتین کی جان لے گیا، 42 افراد زخمی

ساہیوال : نواز شریف پارک میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھَگدڑ مچنے سے 2 خاتون جاں بحق،خواتین سمیت 42 افراد زخمی ہوگئے۔

ساہیوال میں بھگدڑ مفت آٹا لینے کے لیے آنے والوں کے شدید رش کے سبب مچی، خواتین بڑی تعداد میں قطاروں میں کھڑی تھیں کہ دھکم پیل کے سبب ہجوم بے قابو ہو گیا۔

بھگدڑ مچی تو 2 خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں جبکہ 42 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 25 افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 18زخمی خواتین کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس سے قبل  پنجاب میں مفت آٹے کے حصول کی کوشش میں 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈگری کالج پروا میں آٹے کی تقسیم کے دوران بدنظمی پر پولیس نے لاٹھی چارج کردیا۔انتظامیہ کے مطابق آٹے کے ٹرک پر شہری ٹوٹ پڑے جس سے بدنظمی پیدا ہوٸی۔

ادھر کراچی میں قائد کے علاقے میں بھی مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بد نظمی سے دو خواتین بے ہوش ہو گئیں۔