اسلام آباد: تحریک انصاف کے سوشل میڈیا انچارج اظہر مشوانی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں اظہر مشوانی لاپتہ کیس میں ایف آئی اے اور پولیس حکام پیش ہوئے، اس موقع پر پولیس حکام کا کہنا تھا کہ معلوم ہوا ہے کہ اظہر مشوانی کو ایف آئی اے اسلام آباد لے آئی ہے، اظہر مشوانی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔
واضح رہے کہ راولپنڈی اینٹی کرپشن پولیس نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا انچارج اظہر مشوانی کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔
لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اظہر مشوانی کی گرفتاری کی لوکیشن ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ راولپنڈی ہے۔
نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ اظہر مشوانی ایف آئی اے اسلام آباد کی حراست میں ہیں اور ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔