لسبیلہ،حب ندی میں نہاتے ہوئے 5 افراد ڈوب گئے
یہ حادثہ لسبیلہ کےقریب حب ندی میں ڈوبنے سے پیش آیا۔ ڈوبنے والے افراد کا تعلق کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن سے ہے۔
March 29, 2023 · قومی
لسبیلہ (اُمت نیوز) حب ندی میں نہاتے ہوئے 5 افراد ڈوب گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ لسبیلہ کےقریب حب ندی میں ڈوبنے سے پیش آیا۔ ڈوبنے والے افراد کا تعلق کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن سے ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حب ندی میں ڈوبنے والے ایک شخص کی لاس نکال لی گئی، 2 نوجوانوں کو زندہ بچالیا گیا ہے جبکہ دیگر 2 نوجوانوں کی تلاش جاری ہے۔
ڈوب کر جاں بحق ہونیوالے شخص کی شناخت 15 سالہ ندیم ولد معراج کے نام سے ہوئے ، ڈوبنے والے افراد کا تعلق کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن سے ہے۔