مورو: (امت نیوز) مورو کے قریب قومی شاہراہ پر ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے دو نوجوان جان کی بازی ہار گئے۔
جاں بحق نوجوانوں کی شناخت قادر بخش اور مشتاق کے نام سے ہوئی ہے، دونوں کا تعلق مورو کے گاؤں گل محمد جیسر سے بتایا گیا ہے۔
نوجوانوں کی حادثاتی موت پر ورثاء کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، پولیس نے جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر کے ضروری کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos