ایبٹ آباد، ترنوائی میں کان دب جانے سے 2مزدور جاں بحق

دونوں لاشیں نکال لی گئی ہیں جن کو  ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا جا رہا ہے ۔

March 30, 2023 · قومی

ایبٹ آباد(اُمت نیوز)تھانہ مانگل کی حدود ترنوائی کے مقام پر فاسفیٹ کی کان دب جانے سے دو مزدور پھنس کر جاںبحق ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق یہ واقعہ تھانہ مانگل کی حدودترنوائی کے مقام پر پیش آیا ہے ۔ جس میں 2 مزدور جاں بحق ہوگئے ہیں
ایبٹ آباد پولیس کے مطابق دونوں لاشیں نکال لی گئی ہیں جن کو  ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا جا رہا ہے ۔
ایبٹ آباد پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ، پولیس ریسکیو موقع پر موجود ہیں۔