انہیں 10 اپریل سے عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اجلاس میں شرکت کرنا تھی۔ فائل فوٹو
انہیں 10 اپریل سے عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اجلاس میں شرکت کرنا تھی۔ فائل فوٹو

اسحاق ڈار کا سینیٹر فیصل جاوید کو معیشت پر مناظر ے کا چیلنج

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید کو معیشت پر مناظرے کا چیلنج کر دیا۔

چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس جاری ہے، پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ 10 مہینے پہلے معیشت کیوں بہتر چل رہی تھی؟کس نے اچھی بھلی چلتی معیشت کو تباہ کیا، عمران خان کے دور میں تو معیشت گرو کررہی تھی۔

اسحاق ڈار نے کہاکہ فیصل جاوید کی موازنہ کرنے کی تجویز اچھی ہے، 2018 میں معیشت کیا تھی اور22 میں کیا تھی اور آج کیا ہے، موازنہ کیا جائے، چیئرمین سینیٹ آئندہ ہفتے کوئی دن مقرر کرلیں اس پر بحث کیلیے تیار ہوں۔