سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبر ی سنا دی

سندھ(اُمت نیوز)سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری ،سندھ سرکار نے ملازمین کو ماہ اپریل کی تنخواہ ایڈوانس دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماہ اپریل کی تنخواہ الاؤنسز عید سے قبل ادا کئے جائیں گے ،
17 اپریل کو سرکاری اورنیم سرکاری اداروں کے ملازمین کو تنخواہ ادا کی جائے گی
ملازمین کو الاؤنسز بھی 17 اپریل کو ادا کئے جائیں گے ۔ سندھ اسمبلی اور سندھ ہائی کورٹ کے ملازمین کو بھی ایڈوانس تنخواہ ادا کی جائے گی

 

 


سروسز ٹربیونل اور محتسب کے ملازمین کو بھی ایڈوانس تنخواہ ملے گی،محکمہ خزانہ سندھ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔