سندھ(اُمت نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 44 ویں برسی پرسندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم ذولفقار علی بھٹو کی 44 ویں برسی 4 اپریل کو منائی جا رہی ہے جس کیلئے سندھ حکومت نے صوبے بھر میں چھٹی کا اعلان کردیا۔
محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے جمرات کے روز تمام سرکاری نیم سرکاری دفاتر جبکہ بلدیاتی کائونسلز اتھارٹیز میں بھی عام تعطیل ہوگی ،اسکولز کالجز و جامعات بھی بند رہیں گے ۔