کراچی بورڈ،انٹر میڈیٹ پری میڈیکل کی مارک شیٹس تیار
کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے نمائندے پرنسپل کے اتھارٹی لیٹر کے ساتھ بروز جمعہ31 مارچ 2023 سے بورڈ کے متعلقہ سیکشن سے مارکس شیٹس حاصل کرسکتے ہیں
March 31, 2023 · قومی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کی مارکس شیٹس تیار ہوگئی ہیں۔ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے نمائندے پرنسپل کے اتھارٹی لیٹر کے ساتھ بروز جمعہ31 مارچ 2023 ء سے بورڈ کے متعلقہ سیکشن سے مارکس شیٹس حاصل کرسکتے ہیں۔