جوڈیشل مجسٹریٹ نے ضامن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، فائل فوٹو
جوڈیشل مجسٹریٹ نے ضامن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، فائل فوٹو

باجوہ بھارت سے دوستی کے خواہشمند تھے،عمران خان

لاہور(امت نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ بھارت سے دوستی چاہتے تھے جس کے لیے مجھ پر دباؤ بھی ڈالا گیا۔
لاہور میں صحافیوں سے ملاقات میں عمران خان کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ ایک روز کچھ کہتے ہیں اور دوسرے روز اس بات سے مکر جاتے ہیں، جنرل باجوہ کے خلاف احتساب فوج کے اندر سے ہونا چاہیے، جنرل باجوہ بھارت سے دوستی چاہتے تھے اور اس کے لیے مجھ پر دباؤ بھی ڈالا گیا۔
عمران خان نے کہا کہ میری غیر موجودگی میں میرے گھر پر حملے کا کوئی جواز نہیں تھا، گھر پر حملے سے متعلق کیس تیار کر لیا ہے، جلد ہی فائل کر دیا جائے گا۔
عمران خان نے کہا کہ نگران حکومت کو نیوٹرل کا کردار ادا کرنا چاہیے تھا جو وہ ادا نہیں کر رہے، محسن نقوی، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور جرائم پیشہ ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا عارف علوی اب اسٹیبلشمنٹ اور ہمارے درمیان کسی قسم کا کردار ادا نہیں کر رہے، شاہ محمود قریشی اور پرویز الٰہی کو دیگر جماعتوں سے رابطے بحال کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 90 روز میں الیکشن نہ ہوئے تو ملک میں آئین نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہے گی، 90 دن میں الیکشن نہ کرائے گئے تو ہم سڑکوں پر نکلیں گے، یہ لوگ کس قانون کے تحت پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں بحال کریں گے؟