لاہور میں سابق ایس پی گھر کے باہر قتل

لاہور(امت نیوز)لاہورمیں فائرنگ سے سابق سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) چوہدری فرحت عباس جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملت پارک کی حدود میں دو موٹر سائیکل سواروں نے سابق ایس پی پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، مقتول اپنے گھر کے باہر بسطامی روڈ پر کھڑے تھے۔
پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مقتول فرحت عباس کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا۔
دوسری جانب پولیس نے واقعہ کے تحقیقات کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
ایس ایس پی سی آئی اے کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک جائے وقوعہ کا دورہ کیا جہاں انچارج انویسٹی گیشن نے شواہد پر بریفنگ دی، اس موقع پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں سمیت جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔