کویت سٹی :خاتون کے روپ میں بھیک مانگتے ہوئے پاکستان مرد کو گرفتار کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے رمضان المبارک میں پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کارروائی کی گئی، انتظامیہ نے برقعہ پہنے بھیک مانگتے ہوئے پاکستانی مرد کو گرفتار کرلیا، جس سے بھاری کویتی کرنسی اور دیگر قیمتی اشیا برآمد ہوئی ہے۔
رمضان المبارک کے آتے ہی پاکستان سمیت تمام اسلامی ملکوں میں سڑکوں پر بھیک مانگنے والوں کی بڑی تعداد نظر آتی ہے جو سگنلز پر کھڑے ہو کر گاڑی سواروں سے رقم کا تقاضا کرتے ہیں، جس پر گاڑی سوار ماہ مقدس کے احترام میں اپنے آمدن سے کچھ رقم ان بھکاریوں کو دے دیتے ہیں۔
ان بھکاریوں میں زیادہ تر پیشہ ور ہوتے ہیںجو بالکل تندرست ہونے کے باوجود کام کرنے سے عاری ہوتے ہیں، انتظامیہ کی جانب سے پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کارروائی بھی کی جاتی ہے۔
واضع رہے گلف نیوز کے مطابق دو روز قبل دبئی میں بھی ایک شخص عورت کے روپ میں بھیک مانگتے ہوئے پکڑ اگیا تھا۔