خلابازوں کو رواں سال سوشل میڈیا پر سیلفی شیئر کرنے کی سہولت میسر ہو گی۔ فائل فوٹو
 خلابازوں کو رواں سال سوشل میڈیا پر سیلفی شیئر کرنے کی سہولت میسر ہو گی۔ فائل فوٹو

چاند پر4 جی انٹرنیٹ سروس کا آغاز جلد ہونے والا ہے؟

نیویارک : فن لینڈ کی مشہور زمانہ کمپنی نوکیا چاند پر 4 جی انٹرنیٹ سروس کا آغاز رواں سال کرے گی۔

چاند پر جانے والے خلا باز رواں سال کے آخر تک جب چاند پر قدم رکھیں گے تو انہیں 4 جی انٹرنیٹ سروس کے ذریعے سوشل میڈیا پر سیلفی شیئر کرنے کی سہولت میسر ہو گی۔

ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نوکیا ایک سیٹلائٹ چاند پر بھیجے گا جو چاند پر 4 جی سروس کی تنصیب ممکن بنائے گا۔ امریکی کمپنی سپیس ایکس راکٹ کے ذریعے چاند پر روانگی ممکن بنائے گی جس میں 4 جی کنکشن دینے والا بیس سٹیشن بھی موجود ہو گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک روور بھی مشن کا حصہ ہو گا جو سولر پاور سے چلے گا اور 4 جی ایل ٹی ای کنکشن کو قائم کرے گا۔