کورنگی میں آتشزدگی،100سے زائد مویشی باڑے جل گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی الیاس گوٹھ میں مویشی کےباڑوں میں  آگ لگنے سے 100سے زائد باڑے جل  گئے،خوش قسمتی سے تمام مویشی محفوظ رہے،فائربریگیڈکی 7 گاڑیوں نےآگ پرقابوپالیا

کورنگی الیاس گوٹھ میں مویشی کےباڑوں میں آتشزدگی کی اطلاع پرپولیس ، ریسکیو عملہ اور فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا ،فائر فائٹرز نے موقع پہنچ کر آگ پر پانے کی کوششیں شروع کردیں، فائر فائٹرز نے ڈیڑھ گھنٹے سے زائد کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا،

پولیس کے مطابق آگ کی اطلاع پولیس کو اتوار کی دوپہرگیارہ بجے ملی تھی اور فائر فائٹرز نے دو بجے تک آگ پر قابو پالیا تھا ، پولیس حکام کے مطابق آگ باڑے میں موجودمویشیوں کےچارےمیں لگی تھی   تیز ہواکےباعث باڑوں تک پھیلی اوردرجنوں باڑوں کواپنی لپیٹ میں لےلیا آگ کی اطلاع ملنے پرابتدائی طورپرچارپھرمزید تین فائرٹینڈر طلب کیےگئے،

باڑوں کےبیوپاری اورگوالوں کاکہناتھاآگ سےمتاثرہونےوالےباڑوِں کی تعدادسوسےزائدہے،فائربریگیڈکےکورنگی اسٹیشن فائرآفیسرظفراحمد اورریسکیوحکام کےمطابق کھلاعلاقہ اورتیزہواکےباعث آگ تیزی سےپھیلی بروقت کارروائی کےنتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ مویشی بھی محفوظ رہے ،

پولیس کے مطابق لاکھوں روپےکا سامان جل گیا،الیاس گوٹھ میں لگنےوالی آگ ایک باڑےسےشروع ہوئی اور اس نے درجنوں باڑوں لپیٹ میں لے لیا تھا،ابتدائی طور باڑوں میں موجود گوالوں نے اپنی مدد اپ کےتحت جانوروں کو نکال لیا اور اگ بجھانے کی کوشش کی ناکامی پر فائر بریگیڈ کو طلب کیاگیا آتشزدگی کےواقعے جانوروں کا بھوسہ، اور باڑوں کا اسٹکچر چارپائیاں جل گئی،تاہم آگ لگنےکی وجوہات سامنے نہ آسکی،فائربریگیڈکی گاڑیوں کوپانی کی فراہمی کےلیےواٹربورڈحکام نےٹینکرروانہ کیے،جبکہ سات فائرٹینڈرنےتین گھنٹےکی جدودکےبعد آگ پرقابوپایا۔