انتخابات نہ کرانےسےمتعلق وزیراعظم سےمنسوب خبرجھوٹ قرار

اسلام آباد(امت نیوز)وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے انتخابات نہ کرانے سے متعلق وزیراعظم سےمنسوب خبرجھوٹ قراردے دی۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے انتخابات نہ کرانےسےمتعلق وزیراعظم سےمنسوب خبر کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت لاہور میں بڑے اجلاس کی خبر من گھڑت ہے۔

مریم اورنگریب نے کہا من گھڑت، بے بنیاد اور شرانگیز افواہوں کو خبر کا نام نہ دیا جائے ،وزیراعظم آفس یا وزارت اطلاعات کی جاری کردہ خبر ہی شائع اورنشرکی جائے۔