امریکا کی مختلف ریاستوں میں طوفانی بگولوں سے تباہی، 22 افراد ہلاک

واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکا کی جنوبی اور وسط مغربی ریاستوں میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں ہلاکتیں 22ہوگئیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاستوں میں بگولوں کی وجہ سے مختلف حادثات میں اموات 22 ہوگئیں، جن میں سب سے زیادہ 7 اموات ریاست ٹینیسی میں ہوئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق 15 اموات آرکنساس، مسی سیپی، الاباما اور انڈیانا میں ہوئیں۔طوفانی بگولوں کے باعث امریکا میں 6 لاکھ سے زائدگھروں کی بجلی منقطع ہے، اس کے علاوہ طوفافی بگولوں سے درخت اکھڑ گئے اور انفرااسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

طوفان کی پیشگوئی کرنے والے سرکاری مرکز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جمعے اور ہفتے کو متعدد ریاستوں میں 60 سے زائد طوفانی بگولوں کی اطلاع ملی۔