اوگی(امت نیوز) اوگی بازار میں دن دیہاڑے سسر نے دیگر ساتھیوں سے مل کر گھریلو رنجش پر اپنے داماد اور اس کے بھتیجے کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔ پولیس نے نامزد ملزمان کو گرفتارکر لیا اور تھانہ اوگی میں پابند سلاسل کر کے مزید تفتیش شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزصغیر ولد عبدالحبیب ساکن رشیدہ نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی محمد علی کو مین بازار بٹگرام روڈ نزد علی میڈیکل سٹور اس کے سسرمشعال اور اس کے بھائی امتیاز ولید اور حمزہ پسران مشال ساکنان ڈیران نے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔میرابھتیجا اسامہ موقع سے بھاگ گیا تاہم اس کا تعاقب کرتے ہوۓ اسے بھی عین اس وقت بازارمیں قتل کردیا۔پولیس نے نامزد ملزمان کو گرفتارکر کے تھانہ اوگی میں پابند سلاسل کر دیا اور مدعی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی
واضح رہے کہ جب اوگی بازار میں دن دیہاڑے فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں تو اس دوران دوران گشت ایس ایچ او تھانہ اوگی سید لیاقت شاہ نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر دو نوجوانوں کی لاشیں قبضہ میں لیکر ضروری کاروائی کے لیے مقامی ہسپتال پہنچائی اورپولیس ٹیم کے ہمراہ ملزم کا تعاقب بھی شروع کردیا اور ایک گھنٹہ کے اندر اندر ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا ۔