سعودی حکام کا مالی فراڈ سے بچنے کیلئے زائرین کو مشورہ

ریاض(امت نیوز)سعودی وزارت حج و عمرہ نے مالی فراڈ سے بچنے کے لیے زائرین عمرہ کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کو مالی فراڈ سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔وزارت حج و عمرہ کی ہدایات کے مطابق زائرین نامعلوم پیغامات اور لنکس کو نظر انداز کریں، دھوکے کا شبہ ہو یا فراڈ ہو جائے تو فوراً بینک اور متعلقہ حکام کو آگاہ کریں۔سعودی حکام کی جانب سے زائرین کو ہدایت دی گئی ہے کہ سعودی عرب آنے والے زائرین 60 ہزار ریال سے زیادہ رقم نہ لائیں۔