اسلام آباد(امت نیوز)سپریم کورٹ میں آج وہی افراد داخل ہو سکیں گے جن کے مقدمات زیرِ سماعت ہوں گے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایسے افراد بھی سپریم کورٹ جا سکیں گے جنہیں سپریم کورٹ انتظامیہ کی طرف سے اجازت نامہ جاری کیا جائے گا۔
اسلام آباد پولیس نے اپیل کی ہے کہ ریڈ زون میں تعینات پولیس اور دیگر معاون قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کیا جائے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق اطلاع پکار 15 پر دیں۔