کراچی میں شاپنگ مال سے 80ہزار کے موبائل فون چرانے والاگرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صدر میں قائم اسٹار سٹی مال میں نقب زنی کی واردات کے دوران 80لاکھ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فون چوری کرنے والا ملزم پکڑا گیا،ملزم سے 22موبائل فون بھی برآمد کرلئے گئے۔
پریڈی کے علاقے صدر میں قائم اسٹار سٹی مال میں نقب زنی کی واردات کرنے والے ملزم تنویر کو پولیس نے موبائل مارکیٹ کے دکانداروں کی مددسے گرفتارکرلیا،
ذرائع کے مطابق ملزم آئی فونز سمیت 22 موبائل فون مارکیٹ میں فروخت کرنے آیا تھا ، دکاندار نے ہوشیاری سے کام لیتے ہوئے موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبرز چیک کیے تو وہ چوری کے نکلے ، دکاندار نے ملزم تنویر کو باتوں میں لگا کر پولیس کو طلب کرلیا ، پولیس نے ملزم کو پکڑ کرموبائل فونز برآمد کرلئے ،
واضح رہے کہ دکان مالک کا کہنا تھاکہ 30موبائل فونز چوری کیے گئے تھے جس میں سے بائیس موبائل فون ریکور کرلیے گئے،پولیس حکام کے مطابق ملزم تنویر مانسہرہ کا رہائشی ہے اور صدر میں ہوٹل میں ٹھہرا ہوا تھا ،
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ وہ دکانیں بند ہونے کے دوران مال سے باہر ہی نہیں گیا اور جب ساری دکانیں بند ہوگئیں تو اس نے شیشے توڑ کر 80 لاکھ روپے مالیت موبائل فونز چوری کرلیے اور موقع سے فرار ہوگیا ، ذرائع کے مطابق مال میں موبائل فونز کی دکانوں میں شٹر نہیں ہوتے اور شوروم کی طرح دکانیں ہیں جن کا شیشے کا دروزاہ بند کر کے دکاندار چلے جاتے ہیں مال کی سیکیورٹی کے لیے کئی گارڈز موجود ہوتے ہیں اور پولیس نے سیکیورٹی گارڈز کو بھی واردات کے بعد شامل تفتیش کیا تھا جنہیں رہا کردیا گیا ، پولیس نے ملزم سے تفتیش شروع کردی