سعودی عرب(اُمت نیوز)سعودی عرب میں رمضان کے پہلے عشرے میں دس ملین سے زیادہ زائرین نے مسجد نبویﷺ میں نماز ادا کرنے کی سعادت حاصل کی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق زائرین کے تحفظ اور آرام کو یقینی بنانے کے لیے مسجد نبویﷺ، اس کے صحن اور دستیاب سہولتوں کو مسلسل صاف کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ دو برسوں سے کرونا وائرس کے باعث رمضان میں عمرہ محدود عمرہ پروگرام پر عمل جاری تھا تاہم اس سال مکمل گنجائش کے بعد دنیا بھرسے بڑی تعداد میں عمرہ زائرین ارض مقدس پہنچ رہے ہیں۔
اس سال رمضان کے پہلے عشرے میں زائرین کی تعداد غیر معمولی رہی ہے۔ زائرین میں مملکت کے مختلف شہروں اور بیرون ملک سے آنے والے شامل ہیں۔