ان کے بارے میں پی ٹی آئی والے کہتے رہے کہ ہماری بات ہوگئی ہے،فائل فوٹو
ان کے بارے میں پی ٹی آئی والے کہتے رہے کہ ہماری بات ہوگئی ہے،فائل فوٹو

آئین میں ایمرجنسی کا آپشن درج ہے۔رانا ثنا اللہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کا آپشن آئین میں درج ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ توقع ہے الیکشن التوا کیس میں ایسا فیصلہ نہیں آئے گا جو ملک میں بحران کا سبب بنے۔ جب 4 ججز نے سوموٹو کو خارج کیا ایسی صورت میں فیصلہ آتا ہے تو انصاف نہیں ہو گا۔ آئین میں ایمرجنسی کا آپشن درج ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ فل بینچ کی ڈیمانڈ ہر طرف سے آ رہی ہے۔ پی ٹی آئی نے بھی کہا ہے فل بینچ پر کوئی اعتراض نہیں۔ فل بینچ کا مطالبہ ماننے میں کیا حرج ہے۔ پوری قوم چیف جسٹس سے انصاف کی امید رکھتی ہے۔