اسلام آباد: الیکشن التوا کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وفاقی کابینہ کے اجلاس کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس شام 4 بجے منعقد ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں الیکشن التوا کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔
واضع رہے اس سے قبل کابینہ کا اجلاس دوپہر ایک بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا گیا تھا۔