پارٹی کی جانب سے بھی شوکاز نوٹس موصول ہوا، پارٹی کو بھی معافی نامہ بھیج دیا ہے،فائل فوٹو
پارٹی کی جانب سے بھی شوکاز نوٹس موصول ہوا، پارٹی کو بھی معافی نامہ بھیج دیا ہے،فائل فوٹو

نبیل گبول نے خواتین سے معافی مانگ لی

کراچی: سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے شکار پی پی رہنما نبیل گبول نے غلط الفاظ کا استعمال تسلیم کرتے ہوئے تمام خواتین سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

نبیل گبول نے کہا کہ اپنے بیان پر آج نیوز کے توسط سے تمام خواتین سے غیر شروط معافی مانگتا ہوں، میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پھیلایا گیا۔ یہ بیان جنوری 2023 میں یوٹیوب کے ایک ولاگر کو انٹرویو میں سیاسی زیادتیوں کے سوال کے جواب میں دیا تھا۔

پی پی رہنما کے مطابق انہوں نے ایک فرانسیی ناول کا حوالہ دیتے ہوئے معاشرے سے متعلق مثال دی تھی، اس بیان میں کہیں بھی کسی خواتین کا ذکر نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ،م ’ اگر میرے بیان سے کسی بھی خاتون کی دل آزاری ہوئی تو میں معافی مانگتا ہوں’۔

نبیل گبول کے مطابق مجھے پارٹی کی جانب سے بھی شوکاز نوٹس موصول ہوا، پارٹی کو بھی معافی نامہ بھیج دیا ہے اور آج نیوز کے توسط سے تمام خواتین اور سول سوسائٹی سے معذرت خواہ ہو ں اور تسلیم کرتا ہوں کہ میں نے غلط الفاظ کا استعمال کیا۔

پی پی رہنما نے اس حوالے سے اپنے تحفظات کااظہار بھی کیا، ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر میرے خلاف چلائی جانے والی مہم کے پیچھے اکثریت پی ٹی آئی والوں کی ہے، میں نے ایک سال پہلے کہا تھا کہ عمران خان کو ری لانچ کیا جارہا ہےجس کی وجہ سے ملک آج اس حالات تک آپہنچا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جو لوگ عمران خان کو دوبارہ لانا چاہتے ہیں وہ اسے استعمال کر کے پھر چھوڑ دینگے اور عمران خان جلد جیل میں ہمارے ساتھ نظر آئیں گے۔