ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے فیصلہ سنایا،فائل فوٹو
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے فیصلہ سنایا،فائل فوٹو

سپریم کورٹ فیصلے کو مسترد کرنے والے وزراکیخلاف بڑا قدم اٹھانے کا اعلان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کرنے والے وزرا کیخلاف بڑا قدم اٹھانے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فوادچوہدری کاکہناتھا کہ کل وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کیا، سپریم کورٹ فیصلے کو مسترد کرنے کا مطلب آئین سے بغاوت کرنا ہے ۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ وزراخود کو آج رات تک اعلامیہ سے الگ نہیں کرتے تو ریفرنس بھیجوائیں گے ،ان کاکہناتھا کہ ان وزرا کی تفصیل مانگی ہے جنہوں نے کل کابینہ اجلاس میں شرکت کی ۔

فوادچوہدری نے کہاکہ آرٹیکل 63 اے کے تحت ڈی سیٹ کا ریفرنس بھجوایا جائے گا،ان وزرانے نظریہ پاکستان کے خلاف کام کیا، بیوقوفوں کو اتنا نہیں پتہ کسی فیصلے پر جج پر ریفرنس فائل نہیں کیا جاسکتا۔

پی ٹی آئی رہنما کاکہناتھا کہ یہ ہر اس فرد کی جیت ہے جو آئین، قانون اور اداروںپر یقین رکھتا ہے، چیف جسٹس نے آئین اور دستور کا ساتھ دیا۔